کے این ایس دفتر کو سیل کرنا قابل مذمت

ہراساں کرنا حکومت کی آزاد پریس کو دبانے کی کوشش: محبوبہ مفتی


کشمیر نیوز سروس

سرینگر17، اکتوبر کے این ایس جموں وکشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی ) کی صدر محبوبہ مفتی نے کشمیر نیوز سروس (کے این ایس ) کو دفتر کو تالا بند کرنے کی کارروائی کی مذمت کی ۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مقامی خبر رساں ادارے’کے این ایس ‘ کے دفتر کو سیل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی خبر رساں اداروں کو ہراساں کرنا حکومت کی طرف سے کشمیر میں آزاد پریس کو دبانے کی ایک کوشش ہے۔انہوں نے ادارہ کشمیر نیوز سروس(کے این ایس ) کے ایک ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا’ کے این ایس کشمیر جیسے مقامی خبر رساں اداروں کو حکومت کے سامنے سچ بولنے کے پاداش میں ہراساں کرنا جموں و کشمیر حکومت کی کشمیر میں آزاد پریس کو دبانے کی ایک کوشش ہے،یہ قابل مذمت ہے‘۔یاد رہے کہ جمعرات کو محکمہ اسٹیٹ نے بغیر کسی نوٹس کے کے این ایس دفتر کو تالا بند کیا تھا ۔ 


متعلقہ خبریں صفہ اول