ڈوڈہ اور مغل روڑ پرالمناک سڑک حادثات

ڈرائیوراور کنڈکٹر سمیت5افراد ہلاک، 8 دیگرشدید زخمی


کشمیر نیوز سروس

بانہال میں لاپتہ خاتون کی بوسیدہ لاش کئی روز بعد برآمد ،کیس درج تحقیقات شروع
سرینگر23، اکتوبر کے این ایس ڈوڈہ اورمغل روڑ پردو الگ الگ حاثات میں ڈارئیور اور کنڈکٹر سمیت5افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ادھر بانہال میں لاپتہ ہونے والی ایک خاتون کی بوسیدہ لاش کو پولیس نے برآمد کر لیا ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے الگ الگ کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔کشمیر نیو زسروس ( کے این ایس ) کے مطابق خطہ چناب کے ڈوڈہ علاقے میں جمعہ کے روز دن کے اڈھائی بجے ایک سوموگاڑی زیر نمبرJK06/5717گہری کھائی میں جا گری ، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار3مسافر موقعے پر ہی ہلاک ہوئے ،جبکہ 8دیگر شدید زخمی ہوئے ہیں، جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔نمائندے نے بتایا زخمی افراد میں بعض کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔پولیس نے بتایا مزکورہ گاڑی کھلانی سے ہمبل جا رہی تھی جس دوران مرمت کے مقام پر گاڑی ڈرائیور کی قابو سے باہر ہوئی ہے جس میں 3افراد موقعے پر ہی ہلاک ہو ئے جن میں جہانگیر حسین ولد سعد اللہ ،تارا مونی ولدپریم سنگھ ،ساکن مرمت ،اشتیاق احمد ولد محمد اکرم ساکنان داد نی مرمت شامل ہیں ۔اس حادثے میں8دیگر افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں بیشتر افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔اس حادثے میں گاڑی مکمل طور تباہ ہوئی ہے ۔پولیس پوسٹ انچارج کھلانی نتن کھجوریہ نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تین مسافر ہلاک جبکہ 8دیگر زخمی ہوئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ضلع پونچھ کو شوپیان سے ملانے والی تاریخی مغل شاہراہ پر جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں 2 افراد لقمہ اجل بن گئے۔پولیس نے بتایا ایک ٹینکر زیر نمبرJK02CH/2595جموں سے کشمیر کی طرف آرہا تھا، سڑک سے لڑھک کر پوشانہ علاقے میں گہری کھائی میں جاگراجس دوران ٹنکرکا ڈرائیور اور کنڈکٹر فوت ہوئے۔ پولیس نے مہلوکین کی شناخت ڈرائیور تروندر سنگھ ساکن جموں اور کنڈکٹر منگل سنگھ ساکن ڈوڈہ کے طور کی گئی ہے۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ادھر جمعہ کی صبح رام بن ضلع کے بانہال قصبہ میں ایک لاپتہ خاتون کی بوسیدہ لاش کو پولیس نے بر آمد کر لیا ہے ۔حکام کے مطابق 38سالہ مسرا بیگم زوجہ ارشاد احمد میر ساکن بنکوٹ کی لاش چملواس علاقے میں بر آمد ہوئی۔پولیس نے بتایا مذکورہ خاتون ماہ ستمبر کے آخری ہفتے سے لاپتہ تھی۔ایس ایچ او بانہال نعیم الحق نے لاش بر آمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ا±سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاکہ لوازمات پوری کی جاسکے۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ 


متعلقہ خبریں صفہ اول