فائر اینڈ ایمر جنسی امیدواروں کاحالیہ لسٹ

سرینگر میں ناکام امیدواروں کا احتجاج،پولیس لاٹھی چارج


کشمیر نیوز سروس

سرینگر17، اکتوبر کے این ایس سرینگر میں محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی محکمے کی جانب سے حالیہ مشتہر شدہ لسٹ کو کالعدم قرار دینے کے مطالبے کو لے کر ناکام امیدواروں نے سرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیاجس دوران پولیس نے احتجاج میں شامل امیدواروں پر لاٹھی چارج کر کے انہیں تتر بتر کیا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق سنیچر کے روز محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی محکمے کی حالیہ مشتہر شدہ لسٹ میں ناکام دکھائے گئے امیدواروں کی ایک بڑی تعداد نے سرینگر میں زور دار احتجاج کر کے ان کے ساتھ انصاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔احتجاج میں شامل امیدواروں نے لسٹ کو فراڈ قرار دیتے ہوئیے بتایا کہ جب سے لسٹ نکلی ہے تب سے وہ اس کے خلاف سڑکوں پر ہیں تاہم اس کے باجود بھی حکام کے کانوں تک جو ں نہیں رینگی ہے ۔انہوں نے بتایا جب تک نہ انہیں انصاف ملے گا تب تک وہ سڑکوں پر نکلیں گے ۔اس دوران پولیس نے احتجاجیوں کو تر بتر کرنے کے لئے لاٹھی چار کیا ہے ۔خیال رہے حال ہی میں محکمہ فائر اینڈ محکمے کی جانب سے جو فہرست منظر عام پر آئی ہے اس پرامیدواسروں نے طرح طرح کے سوالات اٹھائے ہیںاور تب سے تاحال احتجاجوں کا سلسلہ برابر جاری ہے لسٹ میں ناکام امیدواروں کا کہنا ہے اس لسٹ میں آٹھویں جماعت پاس امیدواروں کو منتخب کیا گیا ہے جبکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ڈارپ کیا گیا ہے ناکام امیدواروں کا کہنا ہے کہ جو لوگ منتخب ہوئے ان میں بیشتر رشوت دیکر کامیاب قرار دئے گئے ہیں انہوں اس سلسلے میں پھر ایک بار انصاف کی اپیل ی ہے۔