رواں ماہ میں اب تک 13جنگجو جاں بحق،2گرفتار

آنے والے دنوں غیر مقامی جنگجوﺅں پر توجہ مرکوز ہوگی:آئی جی پی کشمیر


کشمیر نیوز سروس

سرینگر17، اکتوبر کے این ایس انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون(آئی جی )، وجے کمار نے سنیچر کے روز کہا کہ رواں ماہ میں اب تک13جنگجو جاں بحق کئے گئے جبکہ2جنگجو گرفتار کئے گئے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اب کشمیر میں موجود غیر مقامی جنگجوﺅں کو ڈھونڈ نکالنے کی طرف توجہ مبذول کریں گے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق آئی جی پی کشمیر ،وجے کمار نے کہا کہ وادی کشمیر میں جنگجوﺅں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جبکہ پولیس وفورسز کو جنگجو ئیت کے خلاف کامیابیاں مل رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں رواں ماہ جنگجو مخالف آپریشنز اور معرکہ آرائیوں کے دوران 13جنگجوﺅں کو جاں بحق کردیا گیا جبکہ 2جنگجوزندہ پکڑے گئے ۔انہوں نے کہا کہ بندوق اٹھانے والے نوجوانوں کو ہتھیار ڈالنے کا موقع دیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں ماہ اکتوبر میں ابھی تک 13جنگجوﺅں کو جاں بحق کیا گیا ہے جن میں4غیر مقامی تھے۔وجے کمار نے بتایا کہ گذشتہ 15 دنوں میں2جنگجوﺅں کو الگ الگ آپریشنوں کے دوران زندہ پکڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ سرینگر میں حال ہی میں لشکر کا ایک نیٹ ورک فاش کرکے جنگجوﺅں کے6 اعانت کاروں کو پکڑا گیا جس سے ہائی وے پر حالیہ حملوں کی گتھی سلجھ گئی۔انہوں نے آنے والے دنوں میں اب کشمیر میں موجود غیر مقامی جنگجوﺅں کو ڈھونڈ نکالنے کی طرف توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ 


متعلقہ خبریں صفہ اول